اردو پوسٹس

اس پیج پر تاریخی،معلوماتی اور دیگر تمام اردو پوسٹس شیئر کی جائیں گی۔

انرجی بارEnergy Bar ایک بہترین ناشتہ.......... .!

آجکل ہر گھر میں  ایک دو ایسے بچے یا بزرگ  ہیں جن کے لئے صبح کا ناشتہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہےکسی کو اسکول، کالج، یونیورسٹی یا دفتر جانے کی
جلدی ہوتی ہےاورکچھ کہتے ہیں  انہیں صبح کو بھوک ہی نہیں لگتی ایسے تمام بچوں، نوجوانوں اور خاص طور پر بزرگوں
کے لئیے ہماری یاسمین بھابھی نے ایک بہترین ناشتہ تیار کیا ہے

بظاہر
مہنگا لگتا ہے
لیکن گھر کا ناشتہ چھوڑ کر
بازار میں پیزا، برگر، اور پراٹھے سے
کہیں سستا اور مفید ہے 

اس کی  ایک بار
یعنی جیسی چاکلیٹ بار
ہوتی ہیں اندازاً
ہاتھ کی دو انگلیاں برابر
کھا لیں
پھر چاہے ناشتہ نہ کریں
دوپہر تک بھرپور انرجی ملے گی
اور بھوک بھی نہیں لگے گی

سچ پوچھیں تو
جیسے انرجی ڈرنک ہوتے ہیں
ایسے ہی 
ایک انرجی بار ہے
اسی طرح کے انرجی بار
ایسٹرونوٹس خلانورد
اسپیس میں جاتے ہوئے ساتھ رکھتے ہیں جب انہیں وہ غذائیں درکار ہوتی ہیں
جن میں انرجی زیادہ ہو لیکن
وہ کم سے کم جگہ میں رکھی جاسکیں
دیر تک محفوظ رہیں
اور جسم کو پوری توانائی مل جائے 

اجزاء یہ ہیں 

ایک کپ   کاجو

ایک کپ  بادام

ایک کپ اخروٹ

آدھا کپ  پستہ

آدھا کپ  کوکونٹ پسا ہوا

دو کپ  جؤ کا دلیہ Rolled Oats

کوارٹر کپ  مغز کدو Pomkin Seed 

کوارٹر کپ  تل Sesame Seed

آدھا کپ   شہد

آدھا کپ   کھجور کا شیرہ

بنانے کی ترکیب اس طرح ہے.!

سب سے پہلے جؤ کا دلیہ اور دیگر سب
ڈرائی سیڈ
ڈرائی روسٹ کر لیں
پھر انہیں گرائنڈر میں ڈال کر بس
اتنا گرائنڈ کیجئے کہ کھانے میں آسانی ہو

اور آخر میں
کھجور کا شیرہ اور شہد
اس مرکب میں ملا کر  یک جان کر لیجیے
پھر ریفریجریٹر میں رکھ ٹھنڈا ہونے پر بار کی شکل میں کاٹ کر شیشے کے جار میں محفوظ کر لیں
ایک بار Bar ایک وقت کا مکمل ناشتہ ہے

خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں


تحریر پر  مہنگا ہونے کے اعتراضات
کرنے والے احباب کے لئے عرض ہے کہ
یہ ایک ہفتے کا انرجی سے بھرپور ناشتہ
ایک پیزا، ایک بگ میک برگر، ایک بازاری چکن کڑاہی ایک بار ریسٹورنٹ کے کھانے سے کہیں سستا ہے..!
مزید یہ کہ آپ شہد کی بجائے گڑ کا شیرہ ملا لیجیے کاجو بادام کی بجائے بھنے ہوئے چنے
چاروں مغز  یا مونگ پھلی ملا لیں،
اپنی سہولت گنجائش کے مطابق ردبدل کر لیجیے

لیکن
خدارا
خود اور بچوں کو صبح کا ناشتہ ضرور کرائیں
جو دن بھر کے کام کاج میں آپ کے لیے بیحد مفید ہے.

No comments:

Post a Comment